آئی سی سی نے ورلڈکپ 2015ءکیلئے انعامی رقم کا اعلان کر دیا

پیر 10 نومبر 2014 16:30

آئی سی سی نے ورلڈکپ 2015ءکیلئے انعامی رقم کا اعلان کر دیا

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10نومبر 2014ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈکپ 2015ءکیلئے انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 37 لاکھ 50 ہزار ڈالرز ملیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رنر اپ ٹیم یعنی فائنل ہارنے والی ٹیم کو 17 لاکھ 50 ہزار ڈالرز دیئے جائیں گے جبکہ سیمی فائنلسٹ ٹیمیں بھی 6 لاکھ ڈالرز کی بھاری رقم حاصل کریں گی ۔ آئی سی سی کے اعلامیے کے مطابق کوارٹر فائنل کھیلنے والی ہر ٹیم 3 لاکھ ڈالرز کی حقدار ہو گی۔

متعلقہ عنوان :