آئی سی سی کا فیصلہ کرکٹ کیلئے مثبت اقدام ہے ، محمد عامر

پیر 10 نومبر 2014 16:56

آئی سی سی کا فیصلہ کرکٹ کیلئے مثبت اقدام ہے ، محمد عامر

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10نومبر 2014ء) آئی سی سی اجلاس میں اینٹی کرپشن قوانین میں ترامیم کی منظوری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہا ہے کہ آئی سی سی کا فیصلہ ایک مثبت اقدام اور خوش آئند ہے ، پی سی بی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرا کیس بھرپور طریقے سے آئی سی سی کے سامنے پیش کیا ، چا ر سال سے کرکٹ سے دور رہا جو میرے لئے کھٹن مرحلہ تھا ، چیئرمین پی سی بی کے دبئی سے واپسی کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے حوالے سے فیصلہ کرونگا ، آئی سی سی سے مکمل تعاون کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا بھی میرے لئے خوش آئند بات ہے جب بھی کرکٹ کھیلوں کا مکمل فٹ نظر آؤں گا اور عوا م کو بہتر پرفارمنس دکھاؤں گا ۔

(جاری ہے)

میں نے پی سی بی اور آئی سی سی کے ساتھ مکمل تعاون کیا ہے اپنی غلطی پر معافی بھی مانگی اور بہت شرمندہ بھی ہوا ہوں آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے مجھ سے جو مانگا جو کہا میں نے وہی کیا اپنی سزا کے دوران بھی میں نے آئی سی سی سے مکمل تعاون کیا ہے۔

ڈومیسٹک کرکٹ کس کی طرف سے کھیلوں گا ا س کا فیصلہ چیئرمین پی سی کے دبئی سے واپسی کے بعد اور اپنے سینئر ز اور گھر والوں کے ساتھ مشورہ کے بعد کرونگا جنوری یافروری میں ڈومیسٹک کرکٹ کا آغاز کردونگا امید ہے جلد انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بھی کھل جائینگے ۔ ایک سوال کے جواب میں محمد عامر نے کہا کہ ٹیم میں اس وقت بہت اچھے فاسٹ باؤلر محمد طلحہ ، وہاب ریاض ، جنید خان اور محمد عرفان جو لیفٹ آف فاسٹ باؤلر ہیں ان کی موجودگی میرے لئے باعث فخر ہے جو اچھی پرفامنس دکھائے گا وہ ٹیم کا حصہ ہے ہماری ٹیم اس وقت فاسٹ باؤلرز کے حوالے سے کافی فٹنس مسائل کا شکا رہے اس وجہ سے ٹیم میں میرے لئے جگہ بنانا کوئی مشکل نہیں ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :