حکومتی تجویز پر ایجنسیوں کو جوڈیشل کمیشن میں شامل کرنیکا مطالبہ کیا، شیریں مزاری

پیر 10 نومبر 2014 17:36

حکومتی تجویز پر ایجنسیوں کو جوڈیشل کمیشن میں شامل کرنیکا مطالبہ کیا، ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کی سیکریٹری اطلاعات شیریں مزاری نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کی یاداشت کمزور ہو چکی ہے ۔ ثابت ہو گیا حکومت دھاندلی تحقیقات میں سنجیدہ نہیں ہے۔ شیریں مزاری نے اسحاق ڈار کی پریس کانفرنس پر تنقید کی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ حکومت سیاسی گیم کھیل رہی ہے۔ اس بات میں اب کوئی ابہام نہیں رہا کہ حکومت دھاندلی کے حوالے سے مذاکرات میں سنجیدہ نہیں۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان نے حکومتی تجویز پر آئی ایس آئی اور ایم آئی کو جوڈیشل کمیشن میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ شیرین مزاری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جوڈیشل کمیشن کو مشاورت سے بنایا جائے۔