سعودی علماء کی سوشل میڈیا پر سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے کمیٹی کا قیام
پیر 10 نومبر 2014 17:53
ریاض(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10نومبر 2014ء) سعودی وزارت برائے اسلامی امور و اوقاف نے سوشل میڈیا کے استعمال کے لیے رہنمائی اور نگرانی کا ایک نظام وضع کرتے ہوئے تمام ، خطبا، آئمہ اور سرکاری مبلغین کی سوشل میڈیا پر سرگرمیوں کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس مقصد کے لیے ایک مانٹرنگ کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ یہ کمیٹی متعلقہ افراد کی طرف سے سوشل میڈیا پر ہوسٹ کی گئی تحریروں، بیانات اور تصاویر وغیرہ کا جائزہ لے گی۔
سعودی نائب وزیر توفیق بن عبدالعزیز السدیری نے اس حوالے سے کہاکہ وزارت کے تمام ملازمین اور وابستگان کی سوشل میڈیا کے حوالے سے تمام تر سرگرمیوں کی نگرانی کی مذکورہ کمیٹی ذمہ دار ہو گی، ہم چاہتے ہیں کہ یہ کمیٹی عوام کو بھی رہنمائی فراہم کرے اور سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے والے غلط بیانات کا ازالہ کرے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا وزارت اس حوالے سے ایک ہی ڈھانچے کے تحت سعودی عرب سے متعلق تمام آن لائن فورمز کی نگرانی کرے گی تا کہ انتہا پسندانہ خیالات کی بیخ کنی ہو سکے اور اسلام کو ایک متوازن مذہب کے طور پر پیش کیا جائے۔
سعودی نائب وزیر نے کہاکہ وزارت ان دنوں انٹرنیٹ کو علم کی شئیرنگ کے لیے ایک مثبت ذریعے کے طور پر استعمال کرنے کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے۔ تاکہ علم کے فروغ کے لیے اور علمی مکالمے کے لیے رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی جائے۔سعودی نائب وزیر السدیری نے کہاکہ وزارت مساجد کے لیے ایک نئے منصوبے کا آغاز کر رہی ہے، جس کے تحت، اسلامی امور کی تفہیم ، ضروری اعلانات کے علاوہ قرآنی آیات احادیث اور تقاریر نشر کی جائیں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسکول میں نمازپڑھنے کی اجازت کا معاملہ ، برٹش مسلم طالبہ ہائیکورٹ میں کیس ہارگئی
-
جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف 6 میزائل فائر
-
امریکی یونیورسٹی نے ذہین ترین مسلمان طالبہ کی تقریر منسوخ کردی
-
اسرائیل سے معاہدہ ختم کرنے کیلئے گوگل ملازمین کا احتجاج، متعدد گرفتار
-
کینیڈا، حکومت کا پہلی بار حلال مارٹیگیج کا جائزہ لینے کا فیصلہ
-
یو اے ای میں نظام زندگی مفلوج، سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل
-
دبئی میں طوفانی بارشوں نے 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ایرانی سفارتخانے پرحملہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی تھی، ترک صدر
-
اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ایران کو روکا جائے، اسرائیل
-
اسرائیل کے کسی نئی حملے کا سکینڈز میں جواب دیں گے، ایران
-
سعودی عرب نے اسرائیل پر ایرانی حملے روکنے میں حصہ نہیں لیا، ذرائع
-
سڈنی کے چرچ میں لائیو نشریات میں پادری پر چاقو حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.