ابوظہبی ٹیسٹ میں زخمی ہونے والے احمد شہزاد کو آئی سی یو میں رکھنے کا فیصلہ

پیر 10 نومبر 2014 19:15

ابوظہبی ٹیسٹ میں زخمی ہونے والے احمد شہزاد کو آئی سی یو میں رکھنے کا ..

ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10نومبر 2014ء) نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد کورے اینڈرسن کی گیند پر شدید زخمی ہوگئے جنہیں اگلے 48 گھنٹے آئی سی یو میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ابو ظہبی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز احمد شہزاد رنز کے انبار لگارہے تھے اور ایک وقت میں ایسا محسوس ہورہا تھا کہ وہ اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی ڈبل سنچری بھی داغ دیں گے لیکن 176 رنز کے انفرادی اسکور پر کورے اینڈرسن نے انہیں باوٴنسر کرائی جو ان کے سر پر لگی، بال لگنے سے وہ زمین پر گر پڑے اور ان کا بلا وکٹ پر لگا جس سے وہ آوٴٹ ہوگئے۔

احمد شہزاد کو فوری طور پر طبی امداد دی گئی بعد ازاں انہیں مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا تفصیلی معائنہ اور ضروری ٹیسٹ کرائے گئے۔پی سی بی کے مطابق احمد شہزاد کے سر میں ہیر لائن فریکچرپایا گیا ہے جس کے بعد انہیں اگلے 48 گھنٹے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا جائے گا اور ڈاکٹروں سے مشاورت کے بعد ان کے سرکے آپریشن کا فیصلہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ نیوز لینڈ کے خلاف 176 رنز کی اننگز کھیل کر احمد شہزاد پاکستان کی جانب سے 150 رنز بنانے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :