جسٹس بھگوان داس کے بعد سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے بھی الیکشن کمشنر بننے سے معذرت کرلی
پیر 10 نومبر 2014 21:32
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10نومبر 2014ء) جسٹس ریٹائرڈ بھگوان داس کے بعد سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے بھی الیکشن کمشنر بننے سے معذرت کرلی ۔ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے درمیان مشاورت کے بعد چیف الیکشن کمشنر کیلئے سابق چیف جسٹس تصدیق حسین جیلانی کے نام پر اتفاق ہوا جس کے بعد حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے سابق چیف جسٹس سے رابطہ کیا گیا تاہم جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی نے چیف الیکشن کمشنر سے بننے سے معذرت کرلی نجی ٹی وی کے مطابق سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہاکہ الیکشن کمشنر کا عہدہ اس طرح مکمل طور پر بااختیار نہیں جس طرح بھارت میں ہے ۔
ذرائع کے مطابق سابق چیف جسٹس نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کیلئے ایسی شخصیت کی تعیناتی ضروری ہے جس پر تمام جماعتوں کا اتفاق رائے ہو انہوں نے کہاکہ ایک پارٹی کہے کہ وہ ہمیں منظور ہیں اور دوسری تحفظات کا اظہار کرے اس قسم کے حالا ت میں وہ چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ نہیں سنبھال سکتے ۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے گزشتہ روز رحیم یار خان میں جلسے کے دور ان سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ چیف الیکشن کمشنر نہ بنیں تاہم عمران خان کی تقریر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا تھا کہ عمران خان کی ڈکٹیشن قبول نہیں کرینگے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.