سیکیورٹی فورسزنےچیک پوسٹ پرحملہ ناکام بنادیا،15 دہشتگردہلاک

منگل 11 نومبر 2014 11:13

سیکیورٹی فورسزنےچیک پوسٹ پرحملہ ناکام بنادیا،15 دہشتگردہلاک

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11نومبر 2014ء) اورکزئی ایجنسی کے علاقے میں قائم چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 15 دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام کو پہنچا دیا۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق اورکزئی ایجنسی کے علاقے شیرین درہ میں قائم سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر رات گئے دہشت گردوں نے حملہ کردیا، دہشت گردوں کی تعداد چالیس سے پچاس تھی، حملے کے بعد دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں پندرہ دہشت گرد مارے گئے، حملہ آور دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں چھ سیکیورٹی اہل کار بھی زخمی ہوئے۔

حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔