امریکہ‘ اینی میٹڈ فلم” بگ ہیرو سکس“ کی کامیابیاں جاری

منگل 11 نومبر 2014 11:31

امریکہ‘ اینی میٹڈ فلم” بگ ہیرو سکس“ کی کامیابیاں جاری

نیویارک(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11نومبر 2014ء) امریکی سینما گھروں میں اینی میٹڈ فلم بگ ہیرو سکس کی کامیابیاں جاری ہیں، فلم رواں ہفتے چھپن اعشاریہ دو ملین ڈالر کماکر سرفہرست ہے،امریکی باکس آفس پر اس ہفتے راج ہے اینی میٹڈ فلم بگ ہیرو سکس کا، فلم بگ ہیرو سکس نے اب تک چھپن اعشاریہ دو ملین ڈالر کا بزنس کرلیا ہے، موشن پیکچرز کے تحت بننے والی یہ فلم کامک ہیروز پر مبنی ہے،جو جرائم کے خاتمے کیلئے دیوہیکل روبوٹ تیار کرتے ہیں،باکس آفس پر دوسرا نمبر ملا فلم انٹراسٹیلر کو، جس نے رواں ہفتے باون اعشاریہ دو ملین ڈالر کمائے،سائنس فکشن فلم میں سائنسدان سیارے کو بچانے کی کوششیں کرتے ہیں، جبکہ باکس آفس پر فلم گون گرل چھ ملین ڈالر کماکر تیسرے نمبر پر ہے۔