لاہور میں بیٹوں نے غیر ت کے نا م پر ماں اور 2 سوتیلی بہنوں کو قتل کردیا

منگل 11 نومبر 2014 12:46

لاہور میں بیٹوں نے غیر ت کے نا م پر ماں اور 2 سوتیلی بہنوں کو قتل کردیا

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11نومبر 2014ء) ٹاوٴن شپ میں دو بھائیوں نے اپنی ماں اور 2 سوتیلی بہنوں کو قتل کردیا۔ حکا م کے مطابق ٹاوٴن شپ کی رہائشی صغراں بی بی نے اپنے پہلے شوہر کے انتقال کے بعد شعبان نامی شخص سے دوسری شادی کی تھی، پہلے شوہر سے صغراں کے 2 بیٹے آصف اور شہزاد تھے، دونوں بیٹوں کو اپنی ماں اور سوتیلی بہنوں کے کردار پر شبہ تھا جس پر انہوں نے گھر میں گھس کر صغراں اور اپنی 2 سوتیلی بہنوں ،مقدس اور آمنہ کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔

(جاری ہے)

واقعے کے بعد دونوں ملزمان نے متعلقہ تھانے میں جاکر گرفتاری دے دی جبکہ پولیس نے شعبان کی مدعیت میں آصف اور شہزاد کے خلاف قتل کا مقدمہ دائر کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :