خیرپور ‘مسافر بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم ‘60افراد جاں بحق ‘ متعدد زخمی ‘ بعض کی حالت نازک

منگل 11 نومبر 2014 13:20

خیرپور/اسلام آباد /کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11نومبر 2014ء) خیرپور کے قریب مسافر بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 60افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ‘زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ‘ ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی جبکہ صدر ممنون حسین ‘ وزیر اعظم نواز شریف نے واقعہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر نے کی ہدایت کی ہے جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

منگل کی صبح ساڑھے چار بجے کے قریب نیشنل ہائی وے پر ٹھیڑی بائی پاس کے مقام پر اس وقت خوفناک حادثہ ہوا جب ایک تیز رفتار ٹرک پیٹرول پمپ سے نکلنے والی مسافر بس سے ٹکراگیا حادثے کے وقت نیشنل ہائی وے پر دھند چھائی ہوئی تھی سینئر پولیس افسر انھوں نے کہا کہ سوات سے کراچی جانے والی مسافر بس مقامی وقت کے مطابق پونے پانچ بجے کے قریب ٹھیٹری بائی پاس پر واقع ایک پیٹرول پمپ سے تیل ڈلوانے کے بعد جیسے ہی سڑک پر آئی تو آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی انھوں نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔

(جاری ہے)

ایک اور پولیس افسر ناصر آفتاب نے بتایاکہ مسافر بس کے ڈرائیور نے اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں بس دوسرے ٹریک پر لی جو سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی اور60افراد جاں بحق ہوئے انہوں نے بتایا کہ واقعہ میں 18 مسافر زخمی ہوئے ‘جاں بحق ہونے والوں میں 17 خواتین اور 18 بچے بھی شامل ہیں۔سوات سے کراچی آنے والی بس مکمل طورپر تباہ ہوگئی ذرائع کے مطابق بس میں 65 کے قریب مسافر سوار تھے بعض لاشوں اور زخمیوں کو بس کاٹ کر نکالنا پڑازخمیوں کو ایدھی رضاکاروں، موٹروے پولیس اور مقامی افراد نے سکھر اور خیرپور کے ہسپتالوں میں منتقل کیا ذرائع کے مطابق حادثے میں بس کا ڈرائیور وحید جاں بحق اور ٹرک کے ڈرائیور علی احمد کی ٹانگ ٹوٹ گئیں ۔

ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر جعفر سومرو کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 18 بچے، 21 خواتین اور 17 مرد شامل ہیں ایم ایس کے مطابق ہسپتال میں تمام سہولتیں موجود ہیں او ر زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے پولیس کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں بس میں آگ لگنے کے باعث ہوئیں اور ٹرالر کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی دوسری جانب صدر مملکت ممنون حسین ‘ وزیر اعظم نواز شریف نے واقعہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر نے کی ہدایت کی جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

ادھر صدر آزاد کشمیر سر دار یعقوب ‘ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبد المجید ‘ چیئر مین سینٹ نیئر حسین بخاری ‘ ڈپٹی چیئر مین صابر بلوچ ‘ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ‘ وزرائے اعلیٰ میاں شہباز شریف ‘ ڈاکٹر عبد المالک ‘ پرویز خٹک ‘ گور نرز چوہدری محمد سروسر ‘ عشرت العباد ‘ سردار مہتاب خان عباسی ‘ وفاقی وزراء چوہدری نثار علی خان ‘ سعد رفیق ‘ اسحاق ڈار ‘ پرویز رشید ‘ شاہد خاقان عباسی ‘ خواجہ محمد آصف ‘ رانا تنویر حسین ‘ وزیر مملکت عابد شیر علی ‘ سائرہ افضل تارڑ ‘ وفاقی وزیر عبد الغفور حیدری ‘ وزیرمملکت اکرم خان درانی ‘ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ‘ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ‘ پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری ‘ سابق صدر آصف علی زر داری ‘ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ ‘ جے یو آئی کے سربراہ مولانافضل الرحمن ‘جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق ‘ مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین ‘ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اسفند یار ولی ‘ حاجی محمد عدیل ‘ سینیٹر زاہد خان ‘ سینیٹر شاہی سید ‘ سابق وزیر داخلہ رحمن ملک ‘ پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر ‘ قمر زمان کائرہ ‘ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ‘ وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی ‘تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے رہنما ساجد نقوی ‘ مولانا طاہر محمود اشرفی اہلسنت و الجماعت کے رہنما مولانا محمد احمد لدھیانوی ‘ اورنگزیب فاروقی سمیت مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔

ے

متعلقہ عنوان :