باؤنسر خطرناک ثابت ہو گیا، احمد شہزاد نیوزی کیخلاف سیریز سے باہر

منگل 11 نومبر 2014 15:24

باؤنسر خطرناک ثابت ہو گیا، احمد شہزاد نیوزی کیخلاف سیریز سے باہر

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11نومبر 2014ء) پاکستانی اوپننگ بلے باز احمد شہزاد کو کل پڑنے والا باؤنسر خطرناک ثابت ہو گیا احمد شہزاد نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے ابو ظہبی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے باؤلر کورے اینڈرسن نے ایک خطرناک باؤنسر مارا جو احمد شہزاد کے کان پر لگا جس کے وجہ سے وہ اپنی وکٹ بھی گنوا بیٹھے تھے۔ احمد شہزاد کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر ان کے تمام ٹیسٹ کئے گئے تھے۔ ڈاکٹروں نے انہیں چھ سے آٹھ ہفتے تک آرام کا مشورہ دیا ہے۔