نامور سپورٹس گڈز کمپنی احسان سپورٹس کو 1کروڑ25لاکھ روپے کا ٹیکہ ، برطانوی نژاد پاکستانی کھیلوں کے سامان کے عوض جعلی چیک دے گیا

منگل 11 نومبر 2014 18:29

نامور سپورٹس گڈز کمپنی احسان سپورٹس کو 1کروڑ25لاکھ روپے کا ٹیکہ ، برطانوی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11نومبر 2014ء ) ملک کی نامور سپورٹس گڈز کمپنی احسان سپورٹس کو برطانوی نژاد پاکستانی شہری نے کھیلوں کے سامان کے عوض 1کروڑ25لاکھ روپے کا ٹیکہ لگا دیا ، سامان لینے کے بعد رقم واپس نہ کرنے سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر احسان سپورٹس نے وزیر داخلہ ،چیئرمین نیب و سمیت پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر سے مدد مانگتے ہوئے برطانوی نژاد پاکستانی شہری کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کی درخواست کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملک کی نامور سپورٹس گڈز کمپنی احسان سپورٹس کے ڈائریکٹرماجد خان نے منگل کو نیشنل پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ احسان سپورٹس کا شمار دنیا کی بہترین سپورٹس گڈز میں کیا جاتا ہے جو مختلف ممالک میں کھیلوں کا اعلی کوالٹی کا سامان بھجوا کر پاکستان کا نام روشن کرتا ہے اور اسی ضمن میں احسان سپورٹس نے برطانوی نژاد پاکستانی شہری شیخ صبغت اللہ کو 1کروڑ25لاکھ روپے سپورٹس گڈز کا سامان بیرون ملک بھیجا تھا جس کے عوض انہوں نے 60لاکھ روپے اور65لاکھ روپے کے دو چیک احسان سپورٹس کو دیئے تھے لیکن دبئی اسلامک بینک نے یہ چیک باونس کر دیا جس پر ہم نے شیخ صبغت اللہ برطانوی پاسپورٹ نمبر 103877683سے رابطہ کیا تو انہوں نے واجبات ادا نہ کرنے سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں ۔

(جاری ہے)

ماجد خان نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان سمیت پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر سے درخواست کی ہے کہ وہ اس واقعہ کا نوٹس لین اور ذمہ دران کیخلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے 1کروڑ25لاکھ روپے کے واجبات واپس دلوائے