آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا آئی ایس آئی ہیڈ کواٹرز کا دورہ

منگل 11 نومبر 2014 20:26

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا آئی ایس آئی ہیڈ کواٹرز کا دورہ

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11نومبر۔2014ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آئی ایس آئی ہیڈ کواٹرز کا دورہ کیا، جنرل رضوان اختر نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ملک کی داخلی اور بیرونی سلامتی سے متعلق امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے قومی سلامتی میں آئی ایس آئی کے کردار کو سراہا۔ جنرل راحیل شریف نے مادر وطن کے دفاع کیلئے آئی ایس آئی کے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کی بھی تعریف کی۔