خیبر پختونخوا میں پولیس اصلاحات پر عمل درآمد کاسلسلہ جاری

منگل 11 نومبر 2014 21:56

خیبر پختونخوا میں پولیس اصلاحات پر عمل درآمد کاسلسلہ جاری

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11نومبر 2014ء) خیبر پختونخوا میں پولیس اصلاحات پر عمل درآمد کاسلسلہ جاری ہے، وزیر اعلی آج پولیس تک عوام کی رسائی پروگرام کا افتتاح کرینگے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پولیس ایکسس سروس کے نام سے شروع کئے جانے والے پروگرام کے تحت عوام کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

(جاری ہے)

نئے نظام کے تحت کوئی بھی شخص صوبے کے کسی بھی حصہ سے اپنے متعلقہ پولیس سٹیشن کا نام لکھ کرمخصوص نمبر پر تحریری پیغام بھیجے گا،ایس ایم ایس ملتے ہی شکایات رجسٹر میں متعلقہ شخص کی شکایت کا اندراج کیا جائے گا،اعلامیہ کے مطابق چوبیس گھنٹے کے اندر ضلعی پولیس سربراہ متاثرہ فریق سے خود رابطہ کرکے انصاف کی فراہمی یقینی بنائے گاشکایت پر موثر کارروائی نہ ہونے کی صورت میں آئی جی پی متعلقہ ضلعی پولیس سربراہ کے خلاف قانونی کارروائی کریگا۔

متعلقہ عنوان :