الیکشن کمیشن نے صوبہ خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران انتخابی اخراجات کی حد مقرر کردی،یونین کونسل سے الیکشن میں حصہ لینے والا امیدوار 50 ہزار روپے خرچ کرسکے گا، لیبر کونسل کے امیدوار کی حد بھی 50 ہزار روپے ہوگی

منگل 11 نومبر 2014 22:13

الیکشن کمیشن نے صوبہ خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11نومبر 2014ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران انتخابی اخراجات کی حد مقرر کردی۔ ذرائع نے ”آن لائن“ کو بتایا کہ یونین کونسل سے الیکشن میں حصہ لینے والا امیدوار 50 ہزار روپے خرچ کرسکے گا۔ لیبر کونسل کے امیدوار کی حد بھی 50 ہزار روپے ہوگی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا کہ تحصیل کونسل کا امیدوار اپنے اخراجات 2 لاکھ روپے تک خرچ کرسکے گا اور ٹاؤن کونسل کے انتخابی عمل میں حصہ لینے والا بھی 2 لاکھ روپے سے زائد خرچ نہیں کرسکتا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ضلع کونسل کے امیدواروں کیلئے اخراجات کی حد بھی 2 لاکھ روپے مقرر کردی گئی ہے۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی فیس بھی مقرر کردی گئی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ الیکشن کمیشن دیہات اور ہمسایہ کونسل کیلئے کاغذات نامزدگی فیس ایک ہزار روپے ہوگی۔ تحصیل کونسل‘ ٹاؤن کونسل اور ضلع کونسل کے امیدواروں کیلئے کاغذات نامزدگی فیس 3 ہزار روپے ہوگی۔۔