عالمی پابندیوں کے باعث پاک ایران گیس منصوبہ متاثر ہوا، مصدق ملک

منگل 11 نومبر 2014 22:35

عالمی پابندیوں کے باعث پاک ایران گیس منصوبہ متاثر ہوا، مصدق ملک

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11نومبر 2014ء ) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ عالمی پابندیوں کے باعث پاک ایران گیس منصوبہ متاثر ہوا ایران کو یقین دہانی کرا دی ہے کہ جب پابندیوں کا خاتمہ ہوگا تو منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے ۔ ، چین نے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے سرمایہ فراہم کرنے کا لائحہ عمل بنایاہے اور حکومت 'یورپی ممالک سے بھی ایسے اقدامات چاہتی ہے ، اْنہوں نے کہا کہ حکومت وڑن کے مطابق ترقیاتی پروگراموں کو آگے بڑھانے کیلئے پاکستان کے پاس مطلوبہ وسائل نہیں ہیں یہی وجہ ہے کہ تجارت، سرمایہ کاری اور منصوبوں کیلئے سرمائے کے حصول پر توجہ دی جارہی ہے ، ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف آج برطانیہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ عالمی توانائی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

لندن میں عالمی توانائی کانفرنس کے دوران ماہرین کو پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کا جائزہ لینے کی دعوت دی جائے گی۔ وزیراعظم بالخصوص ونڈ، سولر، کوئلے اور شیل گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن ایران پر عالمی پابندیوں کے باعث متاثر ہو رہی ہے۔ ایران کو یقین دہانی کرائی ہے کہ جب پابندیوں کا خاتمہ ہوگا تو منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف بھی پاکستان کے لئے جلد ایک ارب 20 کروڑ ڈالر ریلیز کرے گا،

متعلقہ عنوان :