Live Updates

وزیراعظم کے بیرونی دورے ملکی دولت کا ضیاع ہیں: عمران خان

منگل 11 نومبر 2014 22:46

وزیراعظم کے بیرونی دورے ملکی دولت کا ضیاع ہیں: عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11نومبر۔2014ء) عمران خان نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری دورے کرنے سے نہیں بلکہ ملک میں کرپشن کے خاتمے اور استحکام سے آتی ہے۔دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں غیر ملکی سرمایہ کاری بھارتی وزیراعظم کے دوروں سے نہیں بلکہ ملک میں امن وامان اور قانون کی بالادستی سے آئی۔

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے غیر ملکی دورے ملکی دولت کا ضیاع ہیں۔ نواز شریف ہمیں نہ کہیں کہ سرمایہ کاری کرنے جا رہا ہوں۔ میاں صاحب ادھر سے اُدھر کے چکر سے لوگوں کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔ غیر ملکی سرمایہ کاری بیرون ممالک کے دوروں سے نہیں آتی۔ عمران خان نے کہا کہ خوشحال ملک کا وزیراعظم اپنے ملک کے ٹیکس کے پیسوں کی فکر کرتا ہے لیکن پاکستان میں عوام کے ٹیکس کے پیسوں پرعیاشیاں ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

برطانوی وزیراعظم کو اپنے عوام کے ٹیکس کے پیسے کی فکر ہے۔ برطانوی وزیراعظم فرسٹ کلاس نہیں بزنس کلاس میں سفر کرتا ہے لیکن شریف برادران ایک ہیلی کاپٹر کی بجائے علیحدہ علیحدہ ہیلی کاپٹروں میں سفر کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معدنیات کے بے شمار وسائل ہیں جس سے لاکھوں روزگار کے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں تاہم بے شماروسائل کے باوجود پاکستان آئی ایم ایف سے بھیک مانگتا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :