پاکستانی اوپنر بیٹسمین احمد شہزاد نیوزی لینڈ کے خلاف جاری سیریز سے باہر ہو گئے

منگل 11 نومبر 2014 22:48

پاکستانی اوپنر بیٹسمین احمد شہزاد نیوزی لینڈ کے خلاف جاری سیریز سے ..

ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11نومبر 2014ء)ابوظہبی ٹیسٹ کے دوران باوٴنسر لگنے سے زخمی ہونے والے پاکستانی اوپنر بیٹسمین احمد شہزاد نیوزی لینڈ کے خلاف جاری سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔احمد شہزاد ابوظہبی میں جاری ٹیسٹ کے دوران کورے اینڈرسن کا باوٴنسر لگنے سے زخمی ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق گیند لگنے سے ان کے سر میں معمولی فریکچر ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے احمد شہزاد کو چھ ہفتے تک آرام کا مشورہ دے دیا جس کی وجہ سے وہ اب اس سیریز کے مزید میچز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔لاہور سے تعلق رکھنے والے بائیس سالہ شہزاد نے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 176 رنز کی اننگ کھیلی تاہم وہ باوٴنسر لگنے کے بعد سنبھل نہ سکے اور اپنی وکٹ بھی گنوا بیٹھے تھے۔