جعلی ڈگری، پی پی 226 سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حنیف جٹ نااہل قرار

بدھ 12 نومبر 2014 19:00

جعلی ڈگری، پی پی 226 سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حنیف جٹ نااہل قرار

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12نومبر۔2014ء) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 226 سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حنیف جٹ کو جعلی ڈگری کی بناءپر نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزاد امیدوار ثاقب نصیب نے ملتان الیکشن ٹریبونل میں درخواست دائر کی تھی جس کی سماعت میں حنیف جٹ کی ڈگری جعلی ثابت ہوئی۔ الیکشن ٹربیونل ملتان نے حنیف جٹ کو نااہل قرار دے کر پی پی 226 میں 90 روز میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :