Live Updates

پی ٹی وی اور پارلیمنٹ ہاؤس پر حملہ، تحریک انصاف کے کارکن کی ضمانت منظور

جمعرات 13 نومبر 2014 12:01

پی ٹی وی اور پارلیمنٹ ہاؤس پر حملہ، تحریک انصاف کے کارکن کی ضمانت منظور

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13نومبر 2014ء) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے تحریک انصاف کے کارکن مرزا عدیل بیگ کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے دلائل سننے کے بعد پی ٹی وی اور پارلیمنٹ ہاؤس حملہ سمیت دہشت گردی کے3 مقدمات میں گرفتار پی ٹی آئی کے کارکن مرزا عدیل بیگ کی ضمانت منظور کر لی۔ مرزا عدیل بیگ کی ضمانت پچاس پچاس لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی۔ تحریک انصاف کے کارکن مرزا عدیل بیگ کو رحیم یار خان سے گرفتار کیا گیا تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات