ابو ظہبی ٹیسٹ، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

جمعرات 13 نومبر 2014 12:19

ابو ظہبی ٹیسٹ، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13نومبر 2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 249 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے اور اس کے ساتھ ہی مصباح الحق نے پاکستان کی تاریخ کے کامیاب ترین ٹیسٹ کپتان ہونے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مصباح الحق کی بحیثیت کپتان یہ 15 ویں فتح ہے جو کسی بھی پاکستانی کپتان سے زیادہ ہے۔ مصباح الحق کی قیادت میں قومی ٹیم نے 15 ٹیسٹ میچ جیتے، 9 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور 8 میچ ڈرا ہوئے۔ اس سے قبل عمران خان اور جاوید میاندان بحیثیت کپتان 14 ٹیسٹ میچ جیت چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :