مصباح الحق کو مرد آہن کا لقب مل گیا

جمعرات 13 نومبر 2014 14:13

مصباح الحق کو مرد آہن کا لقب مل گیا

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13نومبر 2014ء) ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کو جیت کیا ملی ، مصباح الحق نے بھی بطور کپتان اپنی فتوحات کے نئے ریکارڈ قائم کر کے لیجنڈ عمران خان اور جاوید میانداد کو پیچھے چھوڑ دیا ، نیوزی لینڈ کے خلاف جیت سے جہاں پاکستان نے ٹیسٹ میچوں میں اپنی فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کی وہیں مصباح الحق بھی پاکستان کے کامیاب ترین قائد بن گئے ۔

(جاری ہے)

مصباح الحق اب ٹیم پاکستان کے لیے کامیابی کا نشان بن چکے ہیں ، تیز ترین ٹیسٹ ففٹی سے پہلے وہ ٹُک ٹُک سے بوم بوم بنے اور اب سپرہٹ کپتان بننے جا رہے ہیں ، سٹار مڈل آرڈر بیٹسمین اس سے پہلے 14، 14 ٹیسٹ میچ جیتنے والے لیجنڈ عمران خان اور جاوید میانداد کے ہم پلہ کپتان بنے تھے ، 40 سالہ مصباح نے 15 ویں بار ٹیم کو فتح دلا کر نہ صرف تاریخ رقم کی بلکہ کامیاب ترین پاکستانی کپتان ہونے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ۔

مصباح الحق بارہ نومبر 2010 ء کو بدنام زمانہ سپاٹ فکسنگ کیس یعنی پاکستانی کرکٹ کے انتہائی مشکل ترین دور میں ٹیسٹ کپتان بنے تھے ۔ انتہائی مشکلات سے گذرتے ہوئے اب انہوں نے مرد آہن کا لقب بھی پا لیا ہے ، مصباح الحق کی جیت کی اوسط کسی بھی پاکستانی کپتان سے سب سے زیادہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :