ملک بھر میں گذشتہ ایک ماہ کے دوران61خواتین سمیت 181افراد نے خود کشی کرلی

جمعرات 13 نومبر 2014 14:21

ملک بھر میں گذشتہ ایک ماہ کے دوران61خواتین سمیت 181افراد نے خود کشی کرلی

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء)بے روزگاری،گھریلو جھگڑے،حالات سے دلبرداشتہ اوردیگروجوہات کی بناء پر فیصل آباد سمیت ملک بھر میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران61خواتین سمیت 181افراد نے خود کشی کرلی جبکہ اسی عرصہ کے دوران 76افراد نے اقدام خود کشی کی اور80افراد کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایاگیا جبکہ19افراد کو کاروکاری کا الزام لگا کر قتل کر دیا گیا اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔

13نومبر 2014ء کے مطابق پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق کی ماہانہ جاری کر دہ رپورٹ 25ستمبر سے 25اکتوبرتک ملک بھر میں بے روزگاری، گھریلو حالات سے دلبرداشتہ،بیما ری سے تنگ اور دیگر وجوہات کی بنا پر278افراد نے خود کشی کر زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی جن میں سے 76افراد کو فوری طبی امداد دیکر بچا لیا گیا ،خود کشی کرنیوالوں نے97 افراد نے زہر پی کر30نے خود کو گولی مار کر اور33افراد نے گلے میں پھندہ ڈال کر جان دی ،خود کشی اور اقدام خود کشی کے278واقعات میں سے صرف6واقعات کی ایف آئی آر درج ہو سکی۔

(جاری ہے)

علا وہ ازیں گزشتہ ایک ماہ دوران80افراد کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔جنسی تشدد کا شکار ہونے والوں میں68خواتین شامل ہیں جبکہ فیصل آباد شہر اورگردونواح میں 19واقعات پیش آئے۔اسی عرصہ کے دوران19افراد کو کاروکاری کا الزام لگا کر قتل کر دیا گیا۔جن میں17خواتین اور2مرد شامل ہیں۔جنسی تشدد کے 48واقعات کے مقدمات درج کئے گئے اورصرف 4واقعات کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔