دستانے پہن کر صفائی مہم میں جھاڑو لگانا عجیب لگتا ہے :شاہ رخ خان

جمعرات 13 نومبر 2014 14:29

دستانے پہن کر صفائی مہم میں جھاڑو لگانا عجیب لگتا ہے :شاہ رخ خان

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13نومبر 2014ء) بالی ووڈ میں کنگ خان کا لقب پانے والے شاہ رخ کا انداز بھی شاہانہ ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صاف بھارت مہم پر پوچھے گئے سوال پر اداکار نے کہا کہ دستانے پہن کر نمائشی جھاڑو لگانا انہیں عجیب لگتاہے ۔

(جاری ہے)

امیتابھ بچن ، سلمان خان ، سچن ٹنڈولکر اور ثانیہ مرزا نے صاف بھارت مہم کی حمایت کی اور سڑک پر جھاڑو بھی لگایا ۔ لیکن بالی ووڈ کے کنگ خان کو یہ سب بہت عجیب لگا ، کہتے ہیں دل صاف ہے سب صاف کرلوں گا ۔ شاہ رخ خان نے ہیپی نیوائیر پرجیا کے ریمارکس پر کہا ، جیا جی سینئراداکارہ ہیں ، اداکار ان پر غصہ کرنے کا حق نہیں رکھتے ۔

متعلقہ عنوان :