وزیراعظم نااہلی کیس، رجسٹرار نے لارجر بنچ تشکیل کا معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا

جمعرات 13 نومبر 2014 15:03

وزیراعظم نااہلی کیس، رجسٹرار نے لارجر بنچ تشکیل کا معاملہ چیف جسٹس ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13نومبر 2014ء) رجسڑار سپریم کورٹ نے جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کے فیصلے کی روشنی میں وزیراعظم نااہلی کیس میں آرٹیکل 62، 63 کی تشریح کے لیے لارجر بنچ تشکیل دینے کے معاملے پر چیف جسٹس کو نوٹ بھجوا دیا ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس جواد ایس خواجہ نے کوئٹہ رجسڑی میں وزیراعظم نااہلی کیس کی سماعت کے لیے دوران آرٹیکل 62 اور63 کی تشریح کے لیے لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیے تھے کہ آرٹیکل 62 اور 63 کی تشریح نہ کی گئی تو یہ آرٹیکل بے معنی ہو جائیں۔ معاملے کی اہمیت کے پیش نظر لارجر بنچ بنایا جائے گا اور آرٹیکل 62، 63 کی تشریح کی جائے۔

متعلقہ عنوان :