Live Updates

پشاور،اتحاد العلماء کانفرنس میں تحریک انصاف کے ناچ گانوں پر مذمتی قرارداد منظور

جمعرات 13 نومبر 2014 16:00

پشاور،اتحاد العلماء کانفرنس میں تحریک انصاف کے ناچ گانوں پر مذمتی ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء) پشاور میں اتحاد العلماء کانفرنس میں تحریک انصاف کے اسلام آباد میں جاری ناچ گانوں کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز پشاور میں مرکز اسلامی پشاور میں جماعت اسلامی کے علماء ونگ اتحادالعلماء کے زیراہتمام کانفرنس منعقد ہوئی جس میں پروفیسر ابراہیم بھی مدعو تھے۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں تمام علماء کی جانب سے تحریک انصاف کیخلاف اسلام آباد میں ناچ گانوں کے حوالے سے مذمتی قرارداد منظور کی گئی جبکہ کانفرنس کے بعد پروفیسر ابراہیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو صرف پنجاب میں ہی دھاندلی نظر آرہی ہے حالانکہ خیبر پختونخواہ میں سب سے بڑھ کر دھاندلی ہوئی جبکہ ملک بھر میں بھی الیکشن کے دوران دھاندلی ہوئی۔ پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ تحریک انصاف جوڈیشل کمیشن میں ایجنسیوں کو شامل کرانا چاہتی ہے جبکہ دھاندلی میں سب سے بڑا کردار انہی ایجنسیوں کا ہے اور ان تمام ایجنسیوں سے جماعت اسلامی کو سخت اختلاف ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات