ماہرہ خان بولی وڈ میں کام کرنے کی خواہش مند

جمعرات 13 نومبر 2014 16:46

ماہرہ خان بولی وڈ میں کام کرنے کی خواہش مند

پاکستانی ڈرامے زندگی گلزار ہے اور حال ہی میں ہمسفر نے انڈین ٹیلیویژن زی زندگی میں سرحد کی دوسری جانب پاکستانی فنکاروں کے پرستاروں کی تعداد کو بڑھایا ہے، فواد خان تو بولی وڈ میں خوبصورت کے ذریعے ڈیبیو بھی کرچکے ہیں اور اب ہندوستانی عوام اس بات پر شرطیں لگارہی ہے کہ ماہرہ خان کب ممبئی کی فلمی صنعت کا حصہ بنتی ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرہ خان جو حال ہی میں اپنے ہمسفر کے پرستاروں سے ملنے ممبئی گئی تھی، نے ہندوستان ٹائمز سے بات کرتے ہوئے ہندوستان میں پرستاروں کے گرم جوش ردعمل پر خوشی کا اظہار کیا" وہ حیرت انگیز تھا، میں نے حال ہی میں ٹوئیٹر جوائن کیا ہے اور اس کے بعد سے مجھے خوشگوار تجربے کا سامنا ہوا ہے، گزشتہ روز میں ایک مال میں گئی اور وہاں لوگ مجھے سے ملنے کے لیے جمع ہوگئے"۔

ماہرہ نے اپنے ٹوئیٹر اکاﺅنٹ پر بھی ہندوستان میں گزارے گئے اپنے وقت کے دوران پرستاروں کی محبت پر شکرگزاری کا اظہار کیا ہے۔