روہت شرما ایک روز ہ میچ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے

جمعرات 13 نومبر 2014 19:30

روہت شرما ایک روز ہ میچ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء ) بھارتی بلے باز روئت شرما ایک روزہ میچ میں 264رنز بنا کر 250سے زائد رنز بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ۔ شرما نے سب سے زیادہ چوکے لگانے کا بھی ریکارڈ بنا ڈالا ۔

(جاری ہے)

کولکتہ میں سری لنکا کیخلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں بھارت نے 404 رنز بنائے بھارت کے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کیخلاف دوسری اور بین الاقوامی کرکٹ میں ایک روزہ میچ میں پانچویں بار 400سے زائد رنز بنائے ۔

بھارت نے اس سے قبل سری لنکا ، برمودا ، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کیخلاف 400رنزبنا رکھے ہیں اس میچ میں بھارتی بلے باز رویت شرما نے و وریندر سہواگ کا 219 رنز کا ریکارڈ بھی تو ڑ دیا اور ایک روز میچ میں 264 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر وہ 250رنز بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں شرما نے سب سے زیادہ 25چوکے لگانے کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا اور میچ میں 33چوکوں اور 9 چھکوں کی مدد سے 264رنز بنائے