اہلسنت و الجماعت سکھر کی ضلع شکارپور کے امیر مولانا محمد اکرم آرائیں گھر پر مبینہ پولیس چھاپہ اور خواتین کی گرفتاری کی سخت مذمت، حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

جمعرات 13 نومبر 2014 20:06

سکھر(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء) اہلسنت و الجماعت کے صوبائی رہنما علامہ عبدالجبار حیدری نے شکارپور پولیس کی جانب اہلسنت و الجماعت ضلع شکارپور کے امیر مولانا محمد اکرم آرائیں گھر پر مبینہ پولیس چھاپہ اور گھر میں موجود خواتین کی گرفتاری والے عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بالا حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے وہ ایس پی شکارپور سمیت دیگر پولیس افسران کی زیادتیوں کا نوٹس لیتے ہوئے اہلسنت و الجماعت کے رہنما و گرفتار خواتین کو فی الفور رہا کیا جائے بصورت دیگر اہلسنت و الجماعت سندھ بھر میں احتجاج کی کال دے دیگی ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے مدرسہ نعمانیہ میں صوبائی رہنماؤں مولانا نعمان رمضانی و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کی شکارپور پولیس نے اہلسنت و الجماعت کے رہنما کے گھر پر بلاجواز چھاپہ مارا اور چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا جبکہ پندرہ کارکنان کوبلاجواز گرفتار کرنا بھی قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ، شکارپور میں پہلے بھی تین واقعات ہوچکے ہیں مگر انتظامیہ ملزمان کے خلاف کاروائی کے بجائے ہمارے خلاف کاروائیاں کرتی رہی ہے رہنماؤں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ وقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں اور گرفتار رہنماؤں اور خواتین کو رہا کیا جائے بصورت دیگر سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان کیاجائیگا ۔

متعلقہ عنوان :