شاہد آفریدی نے کوہاٹ جرما میں اپنے چیئریٹی اسپتال شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کا افتتاح کر لیا

جمعرات 13 نومبر 2014 20:16

شاہد آفریدی نے کوہاٹ جرما میں اپنے چیئریٹی اسپتال شاہد آفریدی فاؤنڈیشن ..

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء) پاکستان کے اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے کوہاٹ جرما میں اپنے چیئریٹی اسپتال شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کا افتتاح کر لیا۔خواتین اور بچوں میں دو لاکھ روپے نقد، گرم شال،جرابے اور خشک دودھ بھی تقسیم کیا ۔غریب لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا میرا مشن ہے لوگوں سے بات چیت۔ آ فریدی میڈیا سے الرجک نظر آئے۔

میڈیا نے ان سے تاثرات لینے کی کوشش کی تو نو میڈیا کہہ کر کمرے کے اندر چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے اپنے آبائی گاؤں جرما تنگی بانڈہ میں بنائے گئے اپنے چیئریٹی اسپتال کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن چیئریٹی اسپتال کا باقاعدہ افتتاح کیا انہوں نے چھوٹے بچے کے ہاتھ سے فیتا کاٹا ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں شاہد آفریدی نے اسپتال کے اندر علاقے کی غریب خواتین اور نادار بچوں میں دو لاکھ روپے نقد ،گرم شال،جربے اور خشک دودھ بھی تقسیم کیا ۔

بعد ازاں انہوں نے اسپتال کا مکمل دورہ کیا مریضوں سے اور اسپتال اسٹاف سے ملاقات کی۔شاہد آفریدی نے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس اسپتال میں مریضوں کا مکمل طور پر مفت علاج کیا جاتا ہے جبکہ ان کو دوائیاں بھی مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس اسپتال کو مذید فعال کیا جائے گا اور اس سلسلے میں انہوں نے اس پر کام شروع کر رکھا ہے۔اسپتال کے لیے این جی اوز کا تعاؤن بھی حاصل ہے۔جبکہ عطیات کے لیے چیئریٹی میچ منعقد کیے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ جب میڈیا نے شاہد آفریدی سے اس حوالے سے تاثرات لینے کا کہا تو وہ نو میڈیا کہہ کر کمرے میں چلے گئے۔بظاہر وہ میڈیا سے کافی الرجک نظر آئے۔

متعلقہ عنوان :