وفاقی اور صوبائی حکومت فوری داعش کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کا نوٹس لیں، سنی تحریک
جمعرات 13 نومبر 2014 20:41
سکھر(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء) سنی تحریک کے مرکزی رہنما محبوب سہتو نے کہاہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت فوری طور پر ملک میں داعش کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ملک کے حساس اداروں ، مزارات ، امام بارگاہوں ، مساجد کی سیکورٹی کیلئے موثر اقدام کریں اور عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے سندھ میں داعش کی وال چاکنگ اور نقل و حرکت پر سندھ حکومت کی خاموشی سوالیہ نشان بنتی جا رہی ہے ملک میں داعش کی سرگرمیوں کے خلاف سنی تحریک کے زیر اہتمام آج جمعہ کو سندھ بھر میں یوم مذمت منایا جائے گاان خیالات کا اظہا رانہوں نے سنی تحریک کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ داعش کی وال چاکنگ میں وہی لوگ ملوث ہیں جو طالبان کے حامی تھے یا جنہوں نے طالبان کے لئے کام کیا ہوپاکستان میں رہنے والے کروڑوں سنی داعش کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے انہوں نے تھر میں معصوم جانوں کے ضیائع پرسندھ حکومت کو مجرم ٹہراتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اگر فوری اقدامات کرتی تو تھر میں معصوم جانوں کا ضیائع نہیں ہوتا اس موقع پر انہوں نے خیرپور حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اور نیشنل ہائی وے انتظامیہ فوری طور پر سڑکوں کی حالت بہتر بنائے تاکہ مستقل میں ایسے حادثات رونمانا ہوں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.