رائے ونڈ ٹرین میں آتشزدگی،2بوگیاں مکمل تباہ

جمعہ 14 نومبر 2014 10:53

رائے ونڈ ٹرین میں آتشزدگی،2بوگیاں مکمل تباہ

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14نومبر 2014ء) پلیٹ فارم نمبر تین پر کھڑی ٹرین میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میںدو بوگیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق خصوصی ٹرین تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لئے آنے والوں کو لے کر رائے ونڈ پہنچی تھی کہ اس کی چار بوگیوں میں اچانک بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 2 بوگیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں تاہم تمام مسافر محفوظ رہے۔

ریسکیواور فائر بریگیڈ کا عملہ آگ پر قابو پانے میں مصروف عمل ہے ۔

(جاری ہے)

ریلوے حکام کا کہنا ٹرین میں آگ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیاہے ۔ریلوے پولیس کی بوگیوں میں آگ لگنے کے شعبہ میں 5افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے ۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کی بوگیوں میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرین کی بوگیوں میں آگ لگانے کے شبہ میں 5 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :