ہالی ووڈ فلم ”ہاریبل باسسز“ کا رنگا رنگ ورلڈ پریمیئر

جمعہ 14 نومبر 2014 11:41

ہالی ووڈ فلم ”ہاریبل باسسز“ کا رنگا رنگ ورلڈ پریمیئر

لندن(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14نومبر 2014ء) لندن میں ہالی ووڈ فلم ہاریبل باسسز کی رنگا رنگ ورلڈ پریمیئر تقریب ہوئی۔ فلم چھبیس نومبر کو ریلیز ہوگی ،لندن میں ہالی ووڈ فلم ہاریبل باسسز ٹو کا ورلڈ پریمیر کیا گیا،تقریب میں فلمی ستاروں کی شرکت نے چار چاند لگادئے،بلیو کارپیٹ پر فلمی اداکاروں کی واک نے مداحوں کے دل موہ لئے،ہالی ووڈ فلم ہاریبل باسسز ٹو دو ہزار بارہ کی سپر ہٹ فلم ہاریبل باسسز کا سیکول ہے ،کامیڈی فلم میں جیسین بیٹ مین،چارلی ڈے ، کیون اسپیسی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں،فلم کی کہانی تین دوستوں کے گرد گھومتی ہے جس میں وہ اپنے باسسز سے تنگ آکر ان سے بدلہ لینے کی ٹھان لیتے ہیں،کامیڈی سے بھرپور فلم چھبیس نومبر کو سینما گھرو ں کی زینت بنے گی۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :