دھرنے والے سیلاب متاثرین کے پاس نہ پہنچے رقص و سرود کی محفلیں سجاتے رہے، شہباز شریف

جمعہ 14 نومبر 2014 12:01

دھرنے والے سیلاب متاثرین کے پاس نہ پہنچے رقص و سرود کی محفلیں سجاتے ..

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14نومبر 2014ء) بھوآنہ میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا دھرنے والوں نے چینی صدر کا دورہ منسوخ کرا دیا۔ چینی صدرکا دورہ ملتوی ہونے سے ملک کی معیشت کو نقصان ہوا ۔ بجلی کے بغیر زرعی ترقی نہیں ہو سکتی۔ شہباز شریف نے کہا عمران خان نے 18 کروڑ عوام پر ظلم کیا۔

(جاری ہے)

عمران خان دن رات کنٹینر پر کھڑے ہو کر جھوٹ بولتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا سیلاب متاثرین پریشان نہ ہوں، مسائل حل ہونے والے ہیں۔ 10 نومبر سے سیلاب متاثرین کے لیے دوسری قسط کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چنیوٹ کے سیلاب متاثرین میں 60 کروڑ روپے تقسیم کروں گا۔ سیلاب متاثرین جلد اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں گے۔ شہباز شریف نے سیلاب متاثرین سے کہا پنجاب میں 16ارب روپے تقسیم کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :