آنجہانی شہزادی ڈیانا کے استعمال شدہ ملبوسات کی نمائش کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

جمعہ 14 نومبر 2014 12:40

آنجہانی شہزادی ڈیانا کے استعمال شدہ ملبوسات کی نمائش کیلئے تیاریاں ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14نومبر 2014ء)نیو یارک میں آنجہانی شہزادی ڈیانا کے استعمال شدہ ملبوسات کی نمائش کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں میڈیا رپورٹ کے مطابق شہزادی ڈیانا کو گذرے برسوں بیت گئے تاہم لاکھوں دلوں پر آج بھی راج کرتی ہیں، ان کے زیر استعمال ملبوسات ایک بار پھر نمائش کیلئے پیش کئے جائینگے آغاز پانچ دسمبر سے نیویارک میں ہوگا۔

(جاری ہے)

شہزادی ڈیانا کے استعمال شدہ ملبوسات میں انکا مشہور پنک ڈریس بھی شامل ہے،جو انہوں نے 1993میں پہنا تھا ،1997 میں پہلی بار شہزادی ڈیانا کے ملبوسات کو نیلام کیا گیا تھا اور نیلامی کی رقم کو چیریٹی کیلئے استعمال کیا گیا تھا۔