قطر میں گاڑیوں کی پرکشش نمبر پلیٹ کا جنون: تازہ نیلامی میں ایک نمبر پلیٹ کروڑوں ریال میں فروخت

جمعہ 14 نومبر 2014 14:43

قطر میں گاڑیوں کی پرکشش نمبر پلیٹ کا جنون: تازہ نیلامی میں ایک نمبر ..

دوحہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14نومبر 2014ء) خلیجی ملک قطر میں گاڑیوں کی پْرکشش لائسنس نمبر پلیٹ کا جنون اِس حد تک آن پہنچا ہے کہ تازہ نیلامی میں ایک نمبر پلیٹ کروڑوں ریال میں فروخت ہوئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹیٹرا تھری ڈبل فائیو یعنی 333355 نمبر پلیٹ پر 20 کروڑ درہم یا ساڑھے پانچ کروڑ ڈالر کی بولی لگی ہے۔یہ نمبر پلیٹ 19 نمبروں میں شامل تھی جن کی نیلامی کا اعلان قطری وزارتِ داخلہ نے پانچ دن پہلے کیا تھا۔

سب کی سب نمبر پلیٹس عدد تین سے شروع ہوتی ہیں۔دوحا نیوز کے مطابق گاڑیوں کی لائسنس پلیٹس حاصل کرنے والے افراد کو دو دن کے اندر اندر رقم ادا کرنا ہو گی اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں انھیں پانچ ہزار چار سو بانوے ڈالر جرمانہ ادا کرنا ہو گا اور اس کے علاوہ وہ خصوصی نمبر پلیٹ حاصل کرنے کا حق کھو دیں گے۔

(جاری ہے)

اخبار کے مطابق خلیجی ممالک میں ایسے نمبر پلیٹس اور موبائل فون نمبرز اس وجہ سے لیے جاتے ہیں کہ انھیں یاد رکھنا آسان ہو اور خاص کر ان میں یوم پیدائش کی مناسبت سے نمبرز دستیاب ہوں۔

ویب سائٹ کے مطابق بعض اوقات مہنگے نمبرز حاصل کرنے کے لیے لوگ قرض بھی لیتے ہیں۔قطر میں گاڑیوں کی لائسنس پلیٹس کے علاوہ مہنگے موبائل فون نمبرز بھی بولیوں میں فروخت کیے جاتے ہیں۔سال 2006 میں قطر کی نجی موبائل کمپنی قیوٹیل نے 666-6666 نمبر 36 لاکھ 50 ہزار ڈالر میں فروخت کیا تھا اور اتنی بھاری رقم کے عوض نمبر خریدنے اب تک کا یہ عالمی ریکارڈ ہے۔

خلیجی ملکوں میں گاڑیوں اور موبائل فونز کے آسان اور پْرکشش نمبروں کا شوق رکھنے والوں کو اکثر، بھاری قیمتیں ادا کرنا پڑتی ہیں۔حال ہی میں ابوظہبی میں موبائل نمبر ٹرِپل سات یعنی 777، ٹیٹرا سات یعنی 7777 کی نیلامی ہوئی۔ 60 لوگوں نے بولی لگائی اور بالآخر یہ نمبر اْناسی لاکھ درہم میں فروخت ہوا۔

متعلقہ عنوان :