اسلام آباد انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ پیش

جمعہ 14 نومبر 2014 14:50

اسلام آباد انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کی تازہ ..

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14نومبر 2014ء ) اسلام آباد انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈووکیٹ الیاس صدیقی اور صفدر جاوید نے انسداد دہشت گردی کے جج کوثر عباسی زیدی کی عدالت میں جمعہ کے روز سابق صدر پرویز مشرف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔ سماعت کے دوران عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست بھی سابق صدر پرویز مشرف کے ضمانتیوں کی حاضری سے مشروط کردی۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے حاضری مستقل استثنیٰ کی درخواست پر دلائل ہونا تھے لیکن پبلک پراسیکیوٹر ندیم احمد تابش کی جانب سے کیس کی تیاری مکمل نہ ہونے پر بحث نہیں ہوسکی۔ پبلک پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل مکمل کرنے کیلئے عدالت سے مزید مہلت طلب کرلی جبکہ عدالت نے استثنیٰ کی درخواست کا فیصلہ سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے دئیے گئے ضمانتیوں کی حاضری سے مشروط کرتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :