ساری رات بھنگڑے ڈالنے والا وزیراعلیٰ صبح کیا کام کرے گا، اسفندر یار ولی

جمعہ 14 نومبر 2014 17:03

ساری رات بھنگڑے ڈالنے والا وزیراعلیٰ صبح کیا کام کرے گا، اسفندر یار ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14نومبر 2014ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے، ہم بھاگنے نہیں دیں گے، کس منہ سے لوگ نیا پاکستان بنانے کا دعویٰ کرتے ہیں؟ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اسفندر یار ولی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک ساری رات دھرنے میں بھنگڑوں کے بعد صبح کیا کام کریں گے؟ ایک شخص نیا پاکستان بنانا چاہتا ہے، کس منہ سے لوگ نیا پاکستان بنانے کا دعویٰ کرتے ہیں، دھرنے میں دن کو کچھ نہیں ہوتا، رات کو رونق لگ جاتی ہے۔

(جاری ہے)

افغانستان کے صدر کے دورہ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔