سندھ کے کسانوں و ہاریوں کیساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی ( شہید بھٹو ) ضلع سکھر کے کارکنان کا احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 14 نومبر 2014 17:28

سکھر(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14نومبر 2014ء) سندھ کے کسانوں و ہاریوں کیساتھ ہونے والی زیادتیوں اور سندھ حکومت کی جانب سے کسانوں کی فصلوں کے مناسب دام نہ دیئے جانے والے عمل کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی ( شہید بھٹو ) ضلع سکھر کے کارکنان کی بڑی تعداد نے ضلعی رہنماؤں ریاست چوہان ، خالد نواز کیریو ،جاوید احمد بھٹو سعید احمد میرانی و دیگر کی قیادت میں سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سندھ حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سندھ کے آبادگاروں ، کسانوں ، ہاریوں کو سہولیات دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے سندھ کے کسانوں ، آبادگاروں کی فصلوں کے ریٹ انتہائی کم مقرر کئے گئے ہیں جو انتہائی ظالمانہ اقدام ہے دیگر صوبوں کی طرح سندھ کے غریب کسانوں کی فصلوں کے ریٹ بھی بڑھا ئے جائے انہوں نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے سندھ کے آبادگاروں ، کسانوں اور ہاریوں کو ان کے حقوق فراہم کئے جائے اور انہیں انکی فصلوں کے اچھے ریٹ دیئے جائے تاکہ وہ اپنے گھر کی کفالت کر سکیں ۔