حکومت سندھ کی جانب سے معذور افراد کو نظر انداز کئے جانے والے عمل اورسندھ بھر میں معذور افراد کے ساتھ ہو نے والی زیا دتیوں کے خلاف ڈس ایبل اتحاد ضلع سکھر (معذوراتحادویلفیئر)کا احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 14 نومبر 2014 17:30

سکھر(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14نومبر 2014ء) حکومت سندھ کی جانب سے معذور افراد کو نظر انداز کئے جانے والے عمل اورسندھ بھر میں معذور افراد کے ساتھ ہو نے والی زیا دتیوں کے خلاف ڈس ایبل اتحاد ضلع سکھر (معذوراتحادویلفیئر)ضلع سکھرکے صدر شاہنواز کا ندھڑو نے سکھر پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا اس مو قع پر انہوں نے اپنیہا تھوں میں ایک پلے کا رڈ اٹھا رکھا تھا جس پر درج تھا کہ اگر میں سندھ کا وزیر اعلیٰ ہو تا تو معذروں کے تمام مسائل حل کرتا شاہنواز کا ندھڑو کا کہنا تھا کہ تین دسمبر کو دنیا بھر میں معذروں کا عالمی دن منا یا جا رہا ہے اس دن پر سندھ بھر میں عام تعطیل کی جا ئے اور سندھ بھر میں معذروں کے ساتھ ہو نے والی زیا دتیاں بند کر کے ان کے مسائل حل کیے جا ئیں اور ان کو ان کے حقوق دیئے جا ئیں ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں ملا زمتوں میں معذروں کا کوٹہ تو مختص کر دیا ہے مگر اس پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے سن دھ بھر میں معذرور افراد احساس محرومی کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :