جئے سندھ تحریک ضلع سکھر کے کارکنان کی گھوٹکی سمیت اندرون سندھ کے دیگر علاقوں میں کا رکنوں کے ساتھ ہو نے والی زیا دتیوں کے خلاف احتجاجی دھرنا ، سندھ پو لیس کے خلاف نعرے با زی

جمعہ 14 نومبر 2014 17:30

سکھر(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14نومبر 2014ء) جئے سندھ تحریک ضلع سکھر کے کارکنان کی بڑ ی تعداد نے گھوٹکی سمیت اندرون سندھ کے دیگر علاقوں میں کا رکنوں کے ساتھ ہو نے والی زیا دتیوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے ضلعی رہنماؤں نصیر گوپانگ ، عیدن جاگیرانی و دیگر رہنماؤں کی قیادت میں احتجاجی دھرنا دیکر احتجاج کیا اور سندھ پو لیس کے خلاف نعرے با زی کی۔

(جاری ہے)

مظاہرین سے اس مو قع پر رہنما وٴں نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ گھوٹکی سمیت سندھ بھر میں ان کے کارکنان کو گرفتار کر نے کے لیے سندھ پو لیس نے کریک ڈا وٴن شروع کررکھا ہے ہما رے کئی کا رکنان کو گرفتار کر کے ازیتیں دی جا رہی ہیں اگر کوئی سمجھتا ہے کہ موٹ اور گرفتاری کے ڈر سے ہم اپنی تحریک سے پیچھے ہٹ جا ئیں گے تو یہ ان کی بھول ہے ہم سندھ کے ہر قسم کی قربا نی دینے کو تیار ہیں ان کا مطالبہ تھا کہ ان کے سیر کا رکنوں کو رہا کیا جا ئے اور ان پر داخل مقدمات ختم کیے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :