ایسی کوئی جے آئی ٹی قبول نہیں جس کا میں پنجاب کا افسر ہو:طاہرالقادری

جمعہ 14 نومبر 2014 19:23

ایسی کوئی جے آئی ٹی قبول نہیں جس کا میں پنجاب کا افسر ہو:طاہرالقادری

ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14نومبر۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف پر بھی قتل کے مقدمے درج ہیں لیکن ان گرفتاری کے وارنٹ کیوں نہیں جار ی کیے گئے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر طاہر القادری نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅ ن کی تفتیش کو مسترد کرتے ہیں ایسی کوئی جے آئی ٹی قبول نہیں کریں جس میں پنجاب کا کوئی افسر ہو ،اس سے تو بہتر ہے کہ نواز شریف خود اس کے سربراہ بن جائیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ اس جے آئی ٹی اور پہلے والی میں صرف انتا ہی فرق ہے کہ پہلی سات رکان پر مشتمل تھی اور یہ چھ پر ہے ،شہباز شریف کے مستعفی ہونے تک کوئی جے آئی ٹی قبو ل نہیں کریں گے،شہباز شریف کے اقتدار میں ہوتے ہوئے تحقیقات کبھی بھی منصفانہ نہیں ہو سکتیں،عبدالرزاق چیمہ شہباز شریف کے فیملی فرینڈ ہیں۔ طاہر لقادری نے آرمی چیف سے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہید ہونے والے 14شہداکو انصاف دلوانے کی اپیل بھی کی۔

متعلقہ عنوان :