مسجد اقصیٰ میں تمام عمر کے مسلمانوں کو جانے کی اجازت دیدی گئی

جمعہ 14 نومبر 2014 19:46

مسجد اقصیٰ میں تمام عمر کے مسلمانوں کو جانے کی اجازت دیدی گئی

یروشلم (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14نومبر 2014ء) یروشلم میں مسجد اقصیٰ میں جمعہ کو عبادت کے لیے تمام عمر کے مسلمانوں کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیل نے حالیہ دنوں میں ہونے والے پرتشدد واقعات کے بعد یہاں 35 سال سے کم عمر کے مرد و خواتین کے لیے جانے کی پابندی عائد کر دی تھی۔اسرائیلی پولیس کے ایک ترجمان مکی روزنفلڈ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو "امید ہے کہ آج حالات پرامن اور پرسکون رہیں گے۔

انھوں نے بتایا کہ یروشلم میں ٹیمپل ماوٴنٹ اور اس کے ارد گرد پولیس کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا۔ یروشلم کا یہ مقدس مقام مسلمانوں اور یہودیوں کے دونوں کے لیے مذہبی اعتبار سے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ایک دیرینہ معاہدے کے تحت یہودی ماوٴنٹ ٹیمپل پر آ سکتے ہیں لیکن انھیں یہاں کھلے عام عبادت کی اجازت نہیں تھی کیونکہ اس سے مقامی عرب باشندوں کے ناراضی کا خدشہ ہوتا تھا۔

(جاری ہے)

بعض یہودی حلقے یہاں زیادہ عبادت کے حق کو مزید بڑھانے کے لیے بھی دباوٴ ڈالتے رہے ہیں۔رواں ماہ کے اوائل میں یہاں ایک امریکی نڑاد ربی کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا تھا۔ یہ ربی ایک کانفرنس میں ماوٴنٹ ٹیمپل میں یہودیوں کے لیے عبادت کے حقوق بڑھانے سے متعلق وکالت کر رہا تھا۔بعد ازاں اسرائیلی پولیس نے اس حملہ آور کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔