آسٹریلوی یونیورسٹی میں نریندر مودی کو دکھائے گئے بھارتی نقشے سے مقبوضہ کشمیر غائب‘بھارت کا آسٹریلیا سے احتجاج

جمعہ 14 نومبر 2014 19:54

آسٹریلوی یونیورسٹی میں نریندر مودی کو دکھائے گئے بھارتی نقشے سے مقبوضہ ..

کینبرا(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14نومبر 2014ء) آسٹریلیا میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے کوئینز لینڈیونیورسٹی کے دورہ کے موقع پر دکھائے جانے والے بھارت کے نقشے سے مقبوضہ کشمیر کا علاقہ غائب ہونے کے خلاف بھارت نے شدید احتجاج کرتے ہوئے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے آسٹریلیا کے دورے کے موقع پر کوئینز لینڈ یونیورسٹی میں ایک تقریب میں شرکت کی جس میں بھارت کا نقشہ دکھایا گیا تاہم اس میں مقبوضہ کشمیر کا علاقہ غائب تھا جس پر بھارتی آگ بگولہ ہو گئے اور سیکرٹری خارجہ سجاتا سنگھ نے آسٹریلوی حکام کے سامنے یہ معاملہ اٹھایا اور ان سے باضابطہ احتجاج کرتے ہوئے اس غلطی پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا