Live Updates

آج اشتہاری بھی بن گیا، پی ٹی وی پر حملے کے وقت کنٹینر پر سو رہا تھا: عمران خان

جمعہ 14 نومبر 2014 20:48

آج اشتہاری بھی بن گیا، پی ٹی وی پر حملے کے وقت کنٹینر پر سو رہا تھا: عمران ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14نومبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جب پی ٹی وی پر حملے کی اطلاع ملی تو کنٹینر پر سویا ہوا تھا جبکہ کوئی کارکن بھی عمارت کے قریب نہیں گیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی آج اشتہاری بھی بن گیا ہے جبکہ پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی کو بھی اشتہاری بنایا گیا حالانکہ جب پی ٹی وی کی عمارت پر حملہ ہوا تو کنٹینر پر سو رہا ہے اور پی ٹی آئی کا کوئی کارکن پی ٹی وی کی عمارت کے قریب نہیں گیا۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے الزام میں تحریک انصاف کے ایک کارکن عدیل نے 27 دن جیل میں گزارے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے اربوں روپے کے قرض معاف کرائے اور پاکستان میں کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے لیکن موجود انصاف کا نظام طاقتور مجرم کو نہیں پکڑ سکتا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :