سپورٹس ہیلتھ اورایجوکیشن پرکام کرنے کی خواہش ہے، شاہد خان آفریدی

جمعہ 14 نومبر 2014 20:49

سپورٹس ہیلتھ اورایجوکیشن پرکام کرنے کی خواہش ہے، شاہد خان آفریدی

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14نومبر 2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نامورکھلاڑی شاہدخان آفریدی نے کہاہے کہ انکی خواہش ہے کہ وہ سپورٹس ہیلتھ اورایجوکیشن پرکام کریں اوراس مقصدکیلئے وہ کوہاٹ میں ہسپتال کی تعمیرکے علاوہ پشاوراورکوہاٹ میں کرکٹ اکیڈمیاں بنائیں گے ۔پشاورکے مقامی ہوٹل میں شاہدآفریدی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام کوہاٹ میں ہسپتال کیلئے فنڈاکھٹاکرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

اس موقع پرپشاورسے تعلق رکھنے والے تاجربرادری کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔شاہدآفریدی نے کہاکہ کوہاٹ میں ہسپتال کی تعمیرکافیصلہ انہوں نے ملک میں سرکاری ہسپتالوں کی خراب صورتحال کودیکھ کرکیاسرکاری ہسپتالوں میں غریب عوام کووہ سہولیات فراہم نہیں کی جارہی یہی وجہ ہے کہ زیادہ ترلوگ پرائیویٹ ہسپتالوں کوجانے پرمجبورہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ان کی یہ بھی کوشش ہے کہ کوہاٹ ہسپتال کے علاوہ دیہی علاقوں میں بھی چھوٹے چھوٹے صحت کے مراکزبنائیں گے انہوں نے کوہاٹ ہسپتال کی تعمیران کاخواب تھاجوجلدپوراہونے والاہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ہمارے صوبے میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں لیکن یہاں کھلاڑیوں کوسہولیات میسرنہیں اس لئے انہوں نے پشاوراورکوہاٹ میں کرکٹ اکیڈمیاں تعمیرکرنے کابھی فیصلہ کیاہے جس پرجلدکام شروع کیاجائے گا اس کے علاوہ وہ صوبے میں تعلیم کیلئے بھی ہرممکن کام کریں گے ۔تقریب کے موقع پرپشاورکی تاجربرادری نے شاہدآفریدی کوشاہدآفریدی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام کوہاٹ میں تعمیرہونے والے ہسپتال کیلئے چیک دئیے ۔