پاکستان ریلویز ، نیشنل لاجسٹک سیل کے درمیان این ایل سی کے 10 انجنوں کو مال برداری کے طور پر استعمال کرنے کا معاہدہ طے

جمعہ 14 نومبر 2014 21:09

پاکستان ریلویز ، نیشنل لاجسٹک سیل کے درمیان این ایل سی کے 10 انجنوں کو ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14نومبر 2014ء) پاکستان ریلویز اور نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی )کے درمیان این ایل سی کے 10 انجنوں کو مال برداری کے طور پر استعمال کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدے کے تحت پاکستان ریلویز 10 انجن لیز پر این ایل سی سے لے گی۔

(جاری ہے)

لاہور میں ریلوے ہیڈکوارٹرز میں ہونیوالے اس معاہدے پر ڈائریکٹر جنرل این ایل سی میجر جنرل اصغر نواز اور جی ایم ریلویز آپریشن جاوید انور نے معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت این ایل سی ، پاکستان ریلویز کو 10 لوکو موٹو فراہم کرے گا۔ معاہدے کے متن کے مطابق انجنوں کی دیکھ بھال این ایل سی کے پاس ہو گی۔

متعلقہ عنوان :