اسلام آباد، پولیس کی ایمانداری اور فرض شناسی ، جمعہ بازار میں خریداری کے لئے آئی خاتون کا گم شدہ بیگ واپس کر دیا گیا

جمعہ 14 نومبر 2014 21:17

اسلام آباد، پولیس کی ایمانداری اور فرض شناسی ، جمعہ بازار میں خریداری ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14نومبر 2014ء) پولیس کی ایمانداری اور فرض شناسی ۔ جمعہ بازار میں خریداری کے لئے آئی خاتون کا گم شدہ بیگ واپس کر دیا گیا۔ اے ایس آئی عنایت اللہ خروٹی جو کہ تھانہ مارگلہ میں تعینات ہے اور ITP FM-92.4 ریڈیو چینل پر پشتو پروگرام بھی کرتے ہیں، انہوں نے خاتون کا گم شدہ بیگ میں موجودکاغزات کی مدد سے ڈاکٹر نزہت کا پتہ معلوم کیا اور ان کو ٹریفک ہیڈ کوارٹربلوا کر ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب کی موجودگی میں ان کا گمشدہ بیگ جس میں موجود نقدی اور دیگر اشیاء خاتون کے حوالے کر دی گئیں،جس پر اے ایس آئی عنایت اللہ خان کی اس ایمانداری پر ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد کی طرف سے انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کااعلان۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شائستہ نزہت جمعہ بازار میں خریداری کیلئے گئیں جہاں پر ان کا بیگ گم ہو گیا تھا ۔

(جاری ہے)

ڈیوٹی پر مامور ASI عنایت اللہ خان خروٹی کو بازار میں وہ بیگ ملا جس میں دو عددATM کارڈ، شناختی کارڈ، کچھ دیگر کاغذات ، موبائل سم اور نقدی شامل تھی۔ جس پر ASI عنایت اللہ خان نے اپنی بھر پور ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیگ میں موجود کاغذات کی مدد سے مذکورہ اے ایس آئی عنایت اللہ خان خروٹی نے کا پتا معلوم کیا اور ان سے رابطہ کر کے ان کو ان کے گمشدہ بیگ کی اطلاع دی،چونکہ اے ایس آئی عنایت اللہ خان خروٹی آئی ٹی پی ریڈیو ایف ایم پر نشر ہونے والے پستو پروگرام کا بھی RJہے لہٰذا خاتون کو ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد کے دفتر بلوا کر ایس ایس پی ٹریفک کی موجودگی میں بیگ اور اس میں موجود نقدی اور دیگر اشیاء خاتون کے حوالے کر دی گئیں،اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب نے اے ایس آئی کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کابھی اعلان کیا،گمشدہ بیگ وصول کرنے پر خاتون نے مسرت کا اظہار کیا اور اسلام آباد پولیس کی فرض شناسی تعریف کی اورایمانداری کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :