Live Updates

عمران خان سمیت تحریک انصاف کے کسی کارکن کی گرفتار کاکوئی منصوبہ نہیں‘30نومبر کو دیکھیں گے کہ کون رہتا ہے،تحریک انصاف سے مذاکرات کا فیصلہ وزیر اعظم کریں گے‘وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی بات چیت

ہفتہ 15 نومبر 2014 14:41

عمران خان سمیت تحریک انصاف کے کسی کارکن کی گرفتار کاکوئی منصوبہ نہیں‘30نومبر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15نومبر 2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان یا تحریک انصاف کے کسی کارکن کو گرفتار کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں،30نومبر کو دیکھیں گے کہ کون رہتا ہے،تحریک انصاف سے مذاکرات کا فیصلہ وزیر اعظم نواز شریف کریں گے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے 30نومبر کو ہونے والے جلسے پر سیاسی استحکام سے بچنے کیلئے سپریم کورٹ، پارلیمنٹ ہاؤس اور پی ٹی وی سمیت اہم عمارات پر فوج تعینات کی جائے گی اور باقی بھی تمام حساس مقامات پر سیکیورٹی تعینات رہے گی۔

انہوں نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے وارنٹ پولیس نے نہیں بلکہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جاری کئے ہیں لیکن حکومت کا عمران خان یا پی ٹی آئی کے کسی بھی رہنما کو گرفتار کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ 30نومبر اور عمران خان کی دھمکی دیکھیں گے اس کے بعد کہ کون رہتا ہے اور تحریک انصاف سے بات چیت کا فیصلہ وزیر اعظم نواز شریف ہی کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات