Live Updates

عمران کو گرفتار کیا تو پورے ملک میں آگ لگا دونگا، شیخ رشید

ہفتہ 15 نومبر 2014 18:26

عمران کو گرفتار کیا تو پورے ملک میں آگ لگا دونگا، شیخ رشید

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15نومبر۔2014ء) عوامی مسلم کیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران کے دھرنے کو نوے روز ہو گئے، اب تک ایک شیشہ بھی نہیں ٹوٹا، قوم دیوار چین کی طرح عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، عمران کو گرفتار کیا تو پورے ملک میں آگ لگا دوں گا۔

(جاری ہے)

ساہیوال میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اپنا ہاتھ عمران کے ہاتھ میں دیا ہے، یہ ہاتھ کٹ تو سکتا ہے عمران کا ساتھ نہیں چھوڑ سکتا، آج بھی بابر غوری نے فون کرکے مجھے اپوزیشن لیڈر بنانے کی بات کی، بابر غوری نے پوچھا کہ کیا میں نے اس معاملے پر عمران خان سے بات کی؟ انہوں نے نے کہا کہ نواز شریف ڈرو اس وقت سے جب میں محمد بوعزیزی بن جائوں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :